اسلام آباد

ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد :  قومی اسمبلی کے 9 نشستوں میں ضمنی انتخابات چیلنج کرنے کے کیس کی قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے قانونی وضاحت بتائیں، جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں۔ آپ کیا چاہتے ہیں؟

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 نشستوں پر الیکشن کرانے سے روکا جائے۔ 123 استعفی ہم نے دئیے ہیں۔ سب پر الیکشن کرایا جائے 9 پر نا ہو۔ عدالت نے کہا کہ 16 اگست کے لیے آپ کا کیس رکھا ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرلیا، کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close