اسلام آباد

تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ختم، نیا پاکستان نظر آرہا ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: پانامہ کیس کے فائنل راﺅنڈ میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے جا رہی ہے،مجھے نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے۔ تحریک انصاف کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے فائنل راﺅنڈ میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کی سماعت سے متعلق تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نااہلی سے بچنا ناممکن ہے۔ کرپشن کی تاریک رات ختم ہونے کو ہے۔ مجھے نیا پاکستان بنتا نظرآرہا ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قوم جشن منائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close