اسلام آباد

شریف خاندان کی تینوں نسلیں چور نکلی ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما فردوش عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی 3 نسلوں کی تلاشی لی گئی اور وہ تینوں ہی چور نکلیں، حکومتی وزراء کہتے ہیں کہ نوازشریف نے ڈاکا نہیں ڈالا۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی تلاشی لی گئی تو بہت سا مال ان کی جیبوں سے بھی برآمد ہوگا۔ حکمران جماعت اپنی ’’سیاہ کاریوں‘‘ پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے جبکہ نوازشریف کی 3 نسلوں کی تلاشی لی گئی اور تینوں ہی چورنکلیں۔ حکمران جماعت کی دلیلیں، دفاع انتہائی مضحکہ خیز اور شرمناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close