اسلام آباد
مریم نواز سے منسوب بیان جعلی قرار
اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے موسمی تبدیلی سے متعلق مریم نواز سے منسوب بیان کو جعلی قرار دے دیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ مریم نواز کے صرف مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا حوالہ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف سے منسوب موسمی تبدیلی سے متعلق بیان جعلی ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کے سوا دیگر کو ان سے منسوب کرنا افسوسناک ہے، میڈیا سے گزارش ہے صرف مصدقہ ٹوئٹر ہینڈل کا حوالہ دیں۔