اسلام آباد

دوسروں کے عیب تلاش کرنے والے عمران خان کے اپنے عیب سامنے آگئے، مریم نواز

اسلام آباد: وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے لیکن اپنا گریبان کھلا چھوڑے رکھا۔ منی ٹریل کی نامکمل دستاویزات پر عمران خان کے اعترافی تحریری بیان کے بعد وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دوسروں کے عیب تلاش کرنے والے عمران خان کے عیب سامنے آگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے عیب کی تلاش میں مصروف رہے اور اپنا گریبان کھلا رکھا اب واضح ہوگیا ہے کہ اللہ کے اپنے ہی طریقے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے ذریعے دوسروں پر حملہ مت کرو کیوں کہ ایک سچ تمھارے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close