اسلام آباد
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں ، برطانیہ کا امداد کا اعلان
اسلام آباد: برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق برطانیہ سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کو 40 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گا۔
برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے اب تک 90 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پاکستان میں مون سون بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، پاکستان میں بارشوں سے 7 لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اقوام متحدہ بھی جائزہ لے رہا ہے، امدادی فنڈ کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے منگل کو اپیل جاری ہونے کی توقع ہے۔