اسلام آباد

ملک میں تباہی آئی ہوئی ہے عمران خان کو جلسوں کی پڑی ہے

اسلام آباد: عمران خان روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں ، حکومت کو طعنہ اور گالیاں دیتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب کی تباہی جاری ہے جبکہ 75 فیصد پاکستان پر عمران خان کی حکومت ہے۔

ایک بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی آئی ہوئی ہے، ایسے میں عمران خان کو جلسوں کی پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 75 فیصد حکومت عمران خان کی ہے اور ہمیں 24 میل حکومت کا طعنہ اور گالیاں دیتے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال بےقابو ہے، دعا ہے اس پر قابو آجائے، قدرت کی طرف سے جو آزمائش ہے، وہ تو ہے ہی، اس میں ہمارا اپنا بھی قصور ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں نے آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کر رکھی تھیں، رشوت دے کر گھر اور ہوٹل تعمیر کیے ہوئے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ کسی نے اس صورتحال پر درست کہا کہ قدرت نے اپنی گزرگاہوں کو انسانوں سے واگزار کروالیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج سےامداد آنا شروع ہوگئی ہے، دیگر ممالک بھی امداد بھیج رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان روز اپنا بیانیہ بدل رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close