اسلام آباد

پی آئی اے حکام نے شیری رحمان کے بیگ کا تالا توڑ دیا

اسلام آباد: پی آئی حکام نے پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کے بیگ کی تلاشی لینے کیلئے ان کے بیگ کا تالا توڑ دیا، بیگ سے بے نظیر بھٹو کی تصویر والا سکار ف نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ اور لاجواب سروس کی حامل پی آئی اے نے شیری رحمان کے بیگ کا تالا توڑ کر تلاشی لینے کا کارنامہ اس وقت سرانجام دیا جب وہ اسلام آباد سے فلائٹ نمبر 369 پر کراچی جا رہی تھیں، شیری رحمان نے پی آئی اے حکام پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ عملے نے میرے بیگ کی تلاشی لینے کیلئے بیگ کا تالا توڑا ہے جبکہ بیگ میں سے صرف کتابیں اور ایک سکارف نکلا ہے جس پر بی بی شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر پرنٹ ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ تلاشی کیوں لی گئی؟، حالانکہ میں ہمیشہ بیگ تلاشی کے لئے خود پیش کرتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت مجھے کوئی اشارہ دینا چاہ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close