اسلام آباد

آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ چند روز میں پتہ چل جائے گا کہ ملک کی کل آبادی کتنی ہے اور اس میں مرد و خواتین کا کیا تناسب ہے جب کہ  پہلی بار خواجہ سراؤں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ہفتہ چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ابتدائی سمری پہلے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی، جو منظوری کیلئے اسے مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کریگی۔

ابتدائی مرحلے میں ملک کی مجموعی آبادی، مرد و خواتین کی تعداد اور شہری و دیہی آبادی کے تناسب کے نتائج جاری کئے جائیں گے جب کہ پہلی بار خواجہ سراؤں کی تعداد بھی سامنے آئے گی۔ مردم و خانہ شماری کے مکمل اور تفصیلی نتائج آئندہ سال اپریل تک جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال  لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پہلی بار مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی علیحدہ سے شمار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close