اسلام آباد
عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
اسلام آباد: پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی کا پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے عمران خان کی درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل مطمئن نہیں کرسکے کہ پیمرا آرڈیننس کی سیکشن27 کے تحت پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے وکیل نے کہا پیمرا نے بطور ریگولیٹر چینلز کو کہا ہے کہ وہ ڈیلے میکانزم کو یقینی بنائیں۔
فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ پیمرا سپریم کورٹ کے فیصلے پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔