اسلام آباد

مصطفی کمال نے الطاف حسین کے مظالم بیان کئے،پی ٹی آئی میں شمولیت کی باتیں قبل از وقت ہیں: عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے وہی بات کی جو ہم پہلے سے کہتے آرہے ہیں۔انہوں نے الطاف حسین کی ظلم کی داستان بیان کی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی بات قبل از وقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔اس الیکشن کمیشن نے 400افراد کو معاف کر دیا ہے یہ لوگ بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔ الیکشن کمیشن کو کس نے حق دیا کہ وہ ان کو معاف کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے صرف 21ہزار ووٹوں کی تصدیق مانگ رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں لیگ نے دھاندلی کا پروگرام بنا لیا ہے اس لئے وہاں فوج کو تعینات کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close