اسلام آباد

شہباز شریف کے بارے میں پرویز مشرف کا ایسا انکشاف کہ وزیراعظم نواز شریف کی نیند ہی حرام ہوجائے

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ آپ وزیراعظم بن کر پاکستان کو آگے کیوں نہیں لے جاتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا تھا جبکہ چودھری نثار نے مجھے آرمی چیف بنوایا، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ایک پیسہ بھی ثابت ہو تو احتساب کے لئے پیش ہو جاﺅنگا، لال مسجد سمیت اکبر بگٹی اور آرٹیکل 6 کے کیسز سیاسی ہیں، دوبارہ اقتدار میں آیا تو لال مسجد، بگٹی جسے کام پھر کروں گا، عمران خان کافی غریب آدمی ہے اور اس کے قریبی دوست میرے بھی دوست ہیں، اس کی باہر کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ پانامہ کیس پر عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اورکن لوگوں نے چلانا ہے، نواز شریف کی نااہلی سے انصاف کا بول بالا ہوگا، نواز شریف نے صرف 17 فیصد ووٹ حاصل کئے اور دندناتے پھر رہے ہیں، میرا کسی بھی حاضر سروس فوجی سے تعلق یا ملاقات نہیں نہ ہی فون کر تا ہوں کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی پر انگلی اٹھے۔

 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آن دی فرنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف چاروں طرف سے پھنس چکے ہیں انہوں نے عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور جھوٹ بولا ہوا ہے وہ قوم کی عدالت میں بھی یہ گناہگار ہیں ، نواز شریف کی نااہلی سے انصاف کا بو ل بالا ہو گا اور عوام بھی یہی چاہتی ہے ، انہیں صرف 17فیصد ووٹ ملے اور دھندناتے پھر رہے ہیں ۔ مسلم لیگ( ن)ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے ایم این ایز نے بھی اپنی پراپرٹیاں بنائی ہیں مگر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک غریب آدمی ہیں ان کی بیرون ملک کوئی بھی پراپرٹی نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close