اسلام آباد
سسکس کاونٹی کی طرف سے کی جانے والی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ مل گیا، تحریک انصاف
اسلام آباد: تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے اور اس حوالے سے تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں جو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن فلیٹس کی ادائیگی اور سسکس کاونٹی کی طرف سے کی جانے والی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ مل گیا ہے، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کیری پیکر سیریز کی بھی بینکنگ ٹریل عدالت کو فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اشتہاری آمدنیوں کا بینکنگ لین دین بھی عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔