اسلام آباد

نواز شریف کو چیلنج دیتا ہوں کہ میری طرح کا شفاف منی ٹریل دکھا دیں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کیری پیکر کے جانب سے کی گئی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ اور سپانسرشپ سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات آگئی ہیں، باوجود اس کے کہ وہ  کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں رہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا، آج بھی چالیس سال پرانی منی ٹریل قوم اور سپریم کورٹ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا وزیراعظم نوازشریف سمیت تمام سیاسی قائدین کو چیلنج ہے کہ اس طرح کی شفافیت اور منی ٹریل دکھا دیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن کے فلیٹ کی ادائیگیوں کا سارا بینکنگ ریکارڈ بھی سامنے ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پورے کا پورا منی ٹریل عدالت عظمیٰ میں پیش کیا جائے گا، منی ٹریل میں سسکس کی جانب سے کی جانے والی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close