عمران خان الیکشن میں جیت رہے ہیں اس لیے یہ خوفزدہ ہیں
ن لیگ الیکش جیت نہیں سکتی، اس لیے عمران خان کو نااہل کروانا چاہتی ہے
اسلام آباد: ملک معاشی تباہی کی طرف گامزن ہے ، انٹرنیشنل میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں عمران خان الیکشن میں نہیں ہار رہا تو فزیکلی ہٹایا جائے، اس ساری اسٹریٹجی کے پیچھے مریم نواز ہیں، سیاست میں کوئی اصول نہیں رہا، یہ سارے لوگ عمران خان کے قتل پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی منافرت کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، یہ واحد حکومت ہے جس نے مخالفین پر توہین مذہب کے کیس بنائے، عمران خان الیکشن میں جیت رہے ہیں اس لیے وہ خوفزدہ ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی تباہی بہت زیادہ ہے، کے پی، پنجاب کا انفرااسٹرکچر سندھ اور بلوچستان سے بہتر ہے، تمام حکومتوں کے ساتھ کوآرڈینیٹ کرکے پیسہ خرچ کرنا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی وزراء کہہ رہے ہیں کہ حکومت میں آنا نہیں چاہتے تھے، ن لیگ الیکش جیت نہیں سکتی، اس لیے عمران خان کو نااہل کروانا چاہتی ہے، ملک معاشی تباہی کی طرف گامزن ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بتایا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ملک میں دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی، انٹرنیشنل میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے شوکت ترین کی سرپرستی میں معاشی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال 30 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ پاکستان کے پاس 8 ارب ڈالر ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں بانڈز 4 فیصد ڈسکاؤنٹ پر دستیاب تھے، آج بانڈ 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر ہے، ملک کی معیشت کی تباہی نکل گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ایف آئی اے نوٹسز کو چیلنج کر رہے ہیں، تحریک انصاف چاہتی ہے 123 نشستوں پر انتخابات کروائے جائیں، اس حوالے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔