اسلام آباد
عبدالشکور شاد مستعفیٰ ہو چکے ہیں، سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے
اسلام آباد : این اے 246 کی نشست پر عبدالشکور شاد کی بحالی کیخلاف نبیل گبول کی درخواست دائر
نبیل گبول نے این اے 246 کی نشست پر عبدالشکور شاد کی بحالی کے خلاف وفاقی دارالحکومت کی عدالت سے رجوع کرلیا۔
لیاری سے پیپلز پارٹی رہنماء نبیل گبول نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رکن عبدالشکور شاد کی این اے 246 کی نشست پر بحالی کے خلاف متفرق درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عبدالشکور شاد نے غلط بیانی سے ریلیف لیا۔ عبدالشکور شاد مستعفیٰ ہو چکے ہیں، سب کچھ ریکارڈ پر موجود ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عبدالشکور شاد کی نشست خالی قرار دینے کیخلاف درخواست خارج کی جائے۔ غلط بیانی کرنے پر انہیں نااہل بھی قرار دیا جائے۔ وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔