موجودہ حکومت عمران دور کی ہر شعبے میں پھیلائی تباہی کے ازالے کیلئے کوشاں ہے
اسلام آباد: عمران خان کی معاشی کارکردگی اور حالیہ اثرات سے قوم آگاہ ہے، عمران خان قوم کو بارہا کہتے رہے پاکستان بہت جلد سری لنکا بن جائے گا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت سیلاب متاثرین کیلئے بیرونی امداد رکوانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، آج عمران خان کے سوا کوئی بھی پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا طعنہ نہیں دے رہا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں، جمہوریہ کوریا پاکستانی افرادی قوت سے استفادہ کرسکتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، تجارتی و معاشی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، باہمی تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں ملک کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا، عمران خان کی معاشی کارکردگی اور حالیہ اثرات سے قوم آگاہ ہے، عمران خان انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، عمران خان قوم کو بارہا کہتے رہے پاکستان بہت جلد سری لنکا بن جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران دورکی معاشی پالیسی اتنی مستحکم تھی تو 4 بار وزرائے خزانہ کیوں بدلے گئے؟، پی ٹی آئی قیادت سیلاب متاثرین کیلئے بیرونی امداد رکوانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، موجودہ حکومت عمران دور کی ہر شعبے میں پھیلائی تباہی کے ازالے کیلئے کوشاں ہے، عمران خان بولنے سے پہلے کبھی نہیں سوچتے۔