اسلام آباد

نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو : خواجہ آصف

اسلام آباد: اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں۔

وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے، اگر نواز شریف کو کل پاکستان آنا ہے تو میں چاہتا ہوں کہ وہ آج آجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے، چاہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہو۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف میرے قائد اور پاکستان کا اثاثہ ہیں، سیاست میں اتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے نہیں چاہتے کہ ایسا کوئی فیصلہ کریں جس سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہو۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close