اسلام آباد

ایک موقف اپنانے پر چوہدری نثار کو تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا ہے، ترجمان وزیر داخلہ

اسلام آباد: ترجمان وزیر داخلہ نے تسلیم کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو ایک موقف اپنانے پر تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ وزیر داخلہ ناراض ہیں اور یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق، حقیقت یہ ہے کہ وزیر داخلہ نے چند اہم امور پر پارٹی کی اندرونی میٹنگ میں ایک موقف اختیار کیا، جس کے بعد انہیں تمام مشاورتی عمل سے علیحدہ کر دیا گیا۔ وزیر داخلہ کا یہ موقف ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ ایسا کیوں کر ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close