اسلام آباد

معاشی حالات سیاسی عدم استحکام سے بھی خراب ہوئے ہیں

اسلام آباد : ٹی وی پر چلی خبروں پر ایف آئی اے کے پاس نہیں جاؤں گا ، میں نے کوئی چوری نہیں کی۔

شوکت ترین نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میثاق معیشت کی میں نے پہلے بات کی ہے، یہ ایک بڑا معاملہ ہے۔ نئے الیکشن ہوں گے، اس کے بعد سب مل کر بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کمیٹی میں حکومت کے سامنے حقائق رکھے۔ حکومت کو بتایا مارکیٹ کی کیا ڈیمانڈ ہے۔ ڈالر کی دستیابی کا لوگوں کو علم ہونا چاہیے۔ آپ جب روڈ میپ نہیں دیں گے تو لوگ پریشان ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کو مارکیٹ بیس کرنا آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ تھی۔ معاشی حالات سیاسی عدم استحکام سے بھی خراب ہوئے ہیں۔ حکومت بھی یہ مان رہی ہے ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے۔ اس صورتحال میں کوئی حکومت پر یقین نہیں کرے گا۔ اس کا ایک ہی حل ہے فوری انتخابات کرائے جائیں۔

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں آیا، نوٹس ملتا تو پیش ہوتا، ٹی وی پر چلی خبروں پر ایف آئی اے کے پاس نہیں جاؤں گا۔ میں نے کوئی چوری نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close