اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت مخالف مارچ کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ کے حوالے سے کل بڑا اعلان متوقع ہے

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اکتوبر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے کل کے جلسے اور اضلاع میں موبلائزیشن کا جائزہ لیا جائیگا، بہتر موبلائزیشن کے بعد عمران خان کی جانب سے کل مارچ کی تاریخ کا اعلان ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ستمبر میں اعلان اور اکتوبر میں حکومت مخالف مارچ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close