اسلام آباد

پانامہ کیس، وزیراعظم ان یا آوٹ، فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آج صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا، دیگر ججز میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہوں گے۔ پاناما کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے اور صرف متعلقہ افراد کو ہی سپریم کورٹ میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاناما کیس کے لیے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے 10 جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی تھی جس پر عدالت عظمیٰ نے 17 جولائی کو سماعت کی اور پھر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاناما کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close