وزیر اعظم ہاﺅس میں نواز شریف سے چودھری نثار کی ملاقات
وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی جس میں امن و امان کی مجموعی صورت حال سمیت ورلڈ ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی اس اہم ملاقات نے دونوں رہنماﺅں نے ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی جبکہ اس موقع پر چودھری نثار نے وزیر اعظم کوورلڈ ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے سکیورٹی معاملات اور بھارت میں ممکنہ خدشات پر اعتماد میں لیااور اتفاق کیا گیا کہ بھارت قومی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے، انہوں نے چیئرمین پی سی بی سے ہونے والی گفتگو پربھی وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔ اس کے علاوہ کراچی آپریشن پر بھی غورکیا گیا ہے۔ ملاقات میں مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان سمیت آپریشن ضرب عضب پر بھی بات چیت کی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سب سے زیادہ نالاں بھی وزیراعظم سے ہی رہتے ہیں اور کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتے ۔