اسلام آباد
وزیراعظم کی صدارت میں مشاورتی اجلاس، چوہدری نثار بھی شریک
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری مشاورتی اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت سیاسی اور قانونی مشیر شریک ہیں جبکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلہ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردعمل اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی وزرا اور قریبی رفقاء کے ساتھ سنیں گے۔