اسلام آباد
سپریم کورٹ ان لیکس کی تحقیقات کا حکم دے
اسلام آباد : سپریم کورٹ پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں پر فیصلہ کرے۔
تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے استعفوں سے متعلق وزراء کی آڈیو لیکس کا اسکرپٹ جمع کرادیا ہے۔ اب یہ لیکس سپریم کورٹ کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ان لیکس کے بعد پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفوں پر فیصلہ کرے۔ اس سے زیادہ اہم ہے کہ سپریم کورٹ ان لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔