اسلام آباد

سپریم کورٹ کا شریف خاندان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم، فیصلہ 6 ماہ میں سنایا جائے گا: عدالت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا ہے جس کا فیصلہ 6 ماہ میں سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم ، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے بچوں کے خلاف ہل میٹل اور حدیبیہ پیپرز مل کیس میں 6 ہفتوں کے اندر اندر ریفرنس دائر کرے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ پاناما بینچ کا ایک جج فیصلے پر عملد ر آمد کی نگرانی کرے گا جبکہ عدالت 6 ماہ میں ریفرنس کا فیصلہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close