اسلام آباد
اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا، ہر کوئی حیران رہ گیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو چکے ہیں اور کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے اور اب ہر کسی کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا۔ سینئر صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں گلے شکوے کرنے والے چوہدری نثار علی خان بھی وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں اور نواز شریف بھی انہیں کو وزیراعظم بنانے کا سوچ رہے ہیں لیکن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر بھی وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔