اسلام آباد

فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا : حنا ربانی

 فیٹف نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مسائل پر کوششوں کو تسلیم کیا۔

حنا ربانی کھر نے پیرس سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ، پاکستان کی چار سالوں کی کوششوں سے فیٹف نے متفقہ طور پر وائٹ لسٹ کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملک کی قیادت اور تمام اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے اس میں بڑا کردار ادا کیا۔

حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ تمام سیاسی اداروں کو بھی جاتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close