اسلام آباد
سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کردیا گیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے گئے، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے روبکار جاری کردیئے گئے۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کو کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی۔ ان کے سائبر کرائم نے ٹوئٹ کرنے پر مقدمہ درج کر رکھا تھا۔