اسلام آباد

پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد: لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق 2 ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی، 11 ایس پی نگرانی کریں گے، 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے، اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

لانگ مارچ کے لیے ایف سی کے 4265 اہلکار، رینجرز 3600 جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کو لانگ مارچ کے لئے 616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل فراہم کر دیے گئے، جبکہ 611 بارہ بور گن اور 36700 راؤنڈز بھی فراہم کر دیے گئے ہیں، پولیس کو 2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ 17 پیپر بال گنز اور 4 ہزار پیپر بال فراہم کر دیے گئے ہیں۔

تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close