اسلام آباد

وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی رائے شماری

اسلام آباد: ملک کے 18ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی میں رائے شماری جاری ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کے 18ویں وزیر اعظم کا انتخاب عمل آئے گا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ اور سید نور قمر، تحریک انصاف ، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار شیخ رشید احمد ، ایم کیو ایم کی کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مختلف یقین دہانیوں کے بعد ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کردیا تھا جب کہ پیپلز پارٹی نے نوید قمر کو میدان میں اتارا ہے۔ اس طرح اب مقابلے میں 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کو 342 ارکان کے ایوان میں 188 ارکان کے ساتھ برتری حاصل ہے، اس کے علاوہ جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ ضیا، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی اس کی اتحادی ہیں،دوسری جانب اب مسلم لیگ (ن) کو اب ایم کیو ایم پاکستان کے 24 ارکان کی بھی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close