اسلام آباد
سائفر انکوائری معاملے میں شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
اسلام آباد: سائفر آڈیو انکوائری کے سلسلے میں ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر زطلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے، سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج ہیڈ کواٹرز طلب کیا گیا، سابق سیکریٹری خارجہ سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔