Featuredاسلام آباد
پرامن احتجاج سب کا حق ہے، غیر جمہوری باتیں نہ کریں: شیری رحمان
اسلام آباد: عمران خان سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے لانگ مارچ میں لگے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر شیری رحمان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب سے 80 فیصد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، سیلاب کے بعد کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب سے لائیو اسٹاک کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 854ارب روپے کی ضرورت ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے لانگ مارچ میں لگے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے، غیر جمہوری باتیں نہ کریں، ڈنڈے برسانے کی باتیں کریں گے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔