اسلام آباد

نوازشریف کو شاہد خاقان عباسی جیسے اسٹپنی وزیراعظم کی ضرورت ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہورہی ہے اور اب وہ شہباز شریف کو بھی مروانے جارہے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس امر کی ضرورت ہے کہ جہاں جہاں کرپشن ہے اس کونیست و نابود کردیا جائے، سیاست میں بڑی رحمی ہوتی ہے، کل تین منٹ کے بعد میری تقریر قوم کونہیں دکھائی گئی جب کہ  کل قومی اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار2 ہزاربندے بغیرکسی پاس کے اسمبلی میں داخل ہوئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ خاقان عباسی کہتے ہیں ساری آٹومیٹک اسلحہ واپس لے لوں گا، شاہد خاقان اسٹپنی وزیراعظم ہیں اور نوازشریف کو ایسے ہی اسٹپنی وزیراعظم کی ضرورت ہے، اتوار تک کوشش کروں گا قطری معاہدہ کسی طرح مل جائے کیونکہ شاہد خاقان کا قطری معاہدہ بھی مجھے قطری خط ہی لگتا ہے، میں ڈرنے والا نہیں، یہ ساراخاندان جیلوں میں جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کی مہنگی ترین ایل این جی لانے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے، ملکی خسارہ  87 بلین تک پہنچ گیا ہے، 70 سال میں 40 ارب قرضہ لیا گیا،4 سال میں 35 ارب روپے قرض لیا گیا، نوازشریف صاحب نے کئی سال تک صرف 5ہزار روپے ٹیکس دیا، کل خاقان عباسی نے ایم این ایزکو ڈرانے کی بعد کی، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، بعض لوگ ہارکرجیت جاتے ہیں اوربعض جیت کرہارجاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close