اسلام آباد
سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کی معذرت کرلی
اسلام آباد : پولیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کے لئے تیار نہیں۔
سندھ حکومت کا نیا مراسلہ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا، جس میں الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے سے معذرت کرلی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق پولیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کرانے کے لئے تیار نہیں۔ اسلام آباد میں تعیناتی اور سیلاب، کورونا ویکیسنیسن مہم میں پولیس مصروف ہے۔ ان حالات میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی ممکن نہیں۔
الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے خط پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کرے گا۔ سندھ حکومت کے حکام کو طلب بھی کیا جاسکتا ہے۔