اسلام آباد

عوام بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں، حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان سے قوم کے سامنے آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی جلسوں میں نہ بھیجیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے غیرت کا ثبوت دیا اور شیطانیت کو ننگا کردیا، ہم گلالئی کی عزت کے رکھوالے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے انکشاف سامنے آنے کے بعد پوری پاکستانی قوم کرب میں ہے، اگر ان الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم کہیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا، عمران خان پوری قوم کے سامنے آ کر معافی مانگیں، عائشہ گلالئی نے جو بات آج بتائی وہ تو میں نے ڈیڑھ سال پہلے بتادی تھی، میں نے تو پہلے بھی عوام سے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں۔

حنیف عباسی نے عمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، بیٹی سے پوچھتے ہو کہ کونسا میسیج آیا ہے، آپ پر 63 ، 62 تو ثابت ہوگئی ہے اب 66 ،65، 64 ثابت ہونا باقی ہے، انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دیناہوگی، ورنہ لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close