اسلام آباد

امید ہے شاہد خاقان عباسی کے دور حکومت میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، ایرانی سفیر

اسلام آباد: پاکستان کے ایوان صدر میں منعقدہ نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ایک مختصر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا  ہےکہ نئے پاکستانی وزیر اعظم کے دور حکومت میں پاک،ایران تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ پاکستانی منتخب نئے وزیر اعظم نے ایرانی سفیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوستانہ اور دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ہنر دوست نے شاہد خاقان عباسی، پاکستانی قوم اور حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔  یاد رہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے شاہد خاقان عباسی اور سابقہ حکومت کے وزیر تیل اور قدرتی وسائل کے عہدیدار تھے جو گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اراکین کے 221 ووٹوں سے ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close