اسلام آباد

پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹو موٹروے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے

 اسلام آباد: گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

پی ٹی آئی کارکنوں کا ایم ٹو موٹروے پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر اور موٹروے کے اطراف میں لگی جھاڑیوں کوآگ لگادی۔

ایم ٹو موٹروے اسلام آباد سے لاہور دونوں اطراف سے بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی پولیس نے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط لکھ کر اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی لاہور پشاور موٹروے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، ایئرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک کیلئے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کو مکمل اختیارات دے کر راستے خالی کرانے کا اختیار دیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close