اسلام آباد

افغانستان میں حکومتی رٹ کی ناکامی داعش کی مضبوطی کا باعث بن رہی ہے، نفیس زکریا

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی ہمسایہ ممالک میں ریاستی دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان خود بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت تعلقات مشکل دور سے گزر رہے ہیں، نئی دہلی کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں، افغانستان میں حکومتی عملداری نہ ہونے سے داعش مضبوط ہو رہی ہے۔

 

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا ان کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان اور ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کرانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان خود بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشیاں کسی مسئلہ کا حل نہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔پاکستان افغانستان میں داعش کی موجودگی کے باعث لاحق خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ ان اقدامات میں موثر سرحدی نگرانی اور انتظام شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ایسے علاقے میں جہاں حکومت کی عملداری نہیں ہے اور داعش اوردوسری دہشت گرد تنظیمیں وہاں مضبوط ہورہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close