اسلام آباد
آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے
اسلام آباد: آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔
سابق صدر آصف زرداری کا آرمی چیف کی تقرری سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاسی نہیں ہونا چاہیے، ہم پاک فوج میں پروموشن کے نظام پر یقین رکھتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام تھری اسٹار جنرلز برابر ہیں اور آرمی کی سربراہی کے مکمل اہل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قانون کے مطابق وزیراعظم کریں گے۔