اسلام آباد
پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت مل گئی
اسلام آباد: انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی
اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی۔ پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ اور وقت سےآگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت لے۔