اسلام آباد

عمران خان کا وزیراعظم سے عائشہ احد کے الزامات پر بھی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کے سنگین الزامات پر نئے وزیراعظم سے سوال پوچھا کہ کیا عائشہ احد کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے یا شریفوں کے درباری ہی رہیں گے؟ عائشہ احد کے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی میدان میں آگئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ نئے وزیراعظم کے لیے پہلا امتحان ہے، کیا وزیراعظم حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کے سنگین الزامات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے۔
ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم ان الزامات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے یا عائشہ احد کے الزامات، پنجاب پولیس کے تشدد اور حمزہ شہباز کے دھوکے کو نظرانداز کر کے شریفوں کے درباری ہی رہیں گے۔
پی ٹی آئی چیرمین نے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف کے حصول کے لیے عائشہ احد کا ساتھ دینا چاہیئے۔ دوسری جانب عمران خان نے عائشہ گلالئی کوغیرمناسب پیغام بھیجنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عائشہ گلالئی کو پیسے دے کرمیرے خلاف استعمال کر رہی ہے جب کہ نوازشریف اپنی سیاسی زندگی کی آخری سانس لے رہے ہیں۔ واضح رہے عائشہ احد نے حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے نوازشریف سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close