اسلام آباد

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کریلا (نکیال) اور کھوئی رٹہ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بلا اشتعال شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کریلا میں ایک خاتون شہید جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کے چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ منیر بیگم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت مسرت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو بھی بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی تھی جبکہ 21 جولائی کو بھارتی فائرنگ سے ایک کم عمر لڑکا شہید اور اس کے خاندان کے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close