اسلام آباد

سیاسی صورت حال میں عدلیہ کا کردار بھی آئینی نہیں ہے: فواد چوہدری

 تاثر غلط ثابت کریں کہ عدلیہ کسی کے زیر اثر نہیں

اسلام آباد: جب کسی افسر کے کہنے پر عدالتیں کھلیں گی تو باتیں ہوں گی۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی صورت حال میں عدلیہ کا کردار بھی آئینی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ  تاثر کو غلط ثابت کریں کہ عدلیہ کسی کے زیر اثر نہیں ہے، جب کسی افسر کے کہنے پر عدالتیں کھلیں گی تو باتیں ہوں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں کہ یہ ہمیں ڈاکو اور چور کہتے ہیں تو عوام میں جائیں پوچھے کیوں کہتے ہیں، جتنی لوٹ مار کی ہے چور ڈاکووں سے بڑا کوئی لفظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور پی ڈی ایم سنجیدہ نہیں جبکہ عوام سینجدہ ہیں اور یہ عوام میں جانے اور اُن کے فیصلے سے ڈرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے چلینج دیا کہ یہ کبھی سکیورٹی گارڈز کے بغیر عوام میں نکل کر دکھائیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنے تمام کیسوں کو جو باقی رہ گئے ہیں ختم کرانا چاہتے ہیں، نیب مریم کی اپیل ہی دائر نہیں کر رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close