اسلام آباد
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پربات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک فوج کے دہشت گردی کے خلاف آپریشنزکی تعریف کی جب کہ وزیراعظم نے ردالفساد اورخیبرفورمیں بھی پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کودہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں پرفخرہے اورمسلح افواج ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے شاندار خدمات انجام دے رہی ہیں۔