اسلام آباد

نواز شریف کا کاررواں احتجاج نہیں، وہ گھر جا رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا کاررواں احتجاج نہیں، وہ گھر جا رہے ہیں۔ نوازشریف کے منع کرنے کے باوجود وہ آج پنجاب ہاؤس جائیں گے۔ وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نواز شریف کی نااہلی ایک بڑا دھچکا تھا۔ آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی تشریح پر ابہام ہے۔ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات وقت پر ہوں گے اور نون لیگ فتح حاصل کرے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی عمل کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی۔ جو لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے وہ سازش کرتے ہیں۔ وہ  پارٹی کے فیصلے پر وزیراعظم بنے ہیں۔ جتنا عرصہ پارٹی کہےگی وزیراعظم رہیں گے۔گالی گلوچ کی سیاست عام ہوچکی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close