اسلام آباد

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی جیل سے رہا ہوگئے

اسلام آباد: ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی درخواست ضمانت پر دو اگست کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ظفرحجازی کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف چوہدری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا الزام ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close