اسلام آباد

تحریک انصاف نے نون لیگ کے پاور شو کو فلاپ قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نون کے پاور شور کو مکمل طور پر فلاپ قرار دیدیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نون لیگ کی ریلی اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں نون لیگ کے پاور شو کو مکمل طور پر فلاپ قرار دیا گیا۔ عمران خان کی زیرصدارت ایک اور اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر تعلیم عاطف خان اور صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی جس میں پختونخوا کے تنظیمی و حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پختونخوا تبدیلی کا محور و مرکز ہے، پختونخوا میں کی گئی اصلاحات کو پورے ملک میں توسیع دینے کا وقت آن پہنچا ہے، ملک و قوم تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑے ہیں، یکجہتی، اتحاد اور باہمی اتفاق وقت کی ضرورت اور کامیابی کی ضمانت ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے چھڑا کر عروج کی منزل سے ہمکنار کروائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close