اسلام آباد

وفاقی کابینہ میں توسیع ؛ مزید 4 وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے 4 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جن میں 2 وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کے 4 ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں 2 وفاقی وزیر اور 2 وزرائے مملکت شامل ہیں دانیال عزیز اور ممتاز تارڑ نے وفاقی وزیر جب کہ دوستین ڈومکی اور ایاز شاہ شیرازی نے وزرائے مملکت کا حلف اٹھایا۔ وزرا کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا تاہم وفاقی وزیرممتاز تارڑ تاخیر سے تقریب میں پہنچنے، ایاز شیرازی اور دوستین خان ڈومکی شہر سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے تھے جب کہ دانیال عزیز نے وفاقی وزیر نہ بننے پر وزیر مملکت کا حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close