اسلام آباد

ہر ادارہ آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے، رضا ربانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کہتے ہیں کہ ریاست کے ساتھ بہت کھیل کھیلے گئے، اب فیصلے کا وقت آگیا ہے، ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہر بات کو 18ویں ترمیم کے گلے میں نہ ڈالا جائے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ ہر ادارہ آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے،  چپقلش کے باعث ملک آگے نہیں بڑھ پا رہا، انہوں نے کہا کہ آج وفاق اندرونی اور بیرونی طور پر ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں بنیادی فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو عہدوں سے ہٹایا گیا اور ایک نئے وزراءاعظم عہدوں پر فائز ہوئے۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سندھ احتساب کا قانون لانے والا واحد صوبہ نہیں اس سے قبل خیبرپختونخوا احتساب کمیشن بنا چکا ہے، سیاستدان تلخ بیان دیتے رہتے ہیں۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یا کراچی سے ایک کلچر کسی پر مسلط نہیں کرسکتے، عرب کلچر ہمارہ کلچر نہیں۔ پاکستان اسٹڈیز کی کتابوں میں غلط تاریخ رقم کی گئی ہے۔ سندھ اور پنجاب کے نصابوں میں آج بھی زیادہ تر  ڈکٹیٹر کے فوائد پڑھنے کو ملیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close